English   /   Kannada   /   Nawayathi

پابندیوں کے باوجود ہم نے بیرونی قرضوں کے بوجھ کو کم کیا ہے: روحانی

share with us

تہران :15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہم نے ایران کے بیرونی قرضہ جات کو 12 بلین 400 ملین ڈالر سے کم کر کے 9.5بلین ڈالر تک کر دیا ہے۔

شمالی صوبے خراسان کے شہر  شیروان کے دورے کے دوران جاری کردہ بیان میں روحانی نے کہا ہے کہ ہم نہایت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 ماہ سے امریکہ کی سخت پابندیوں کا سامنا کرنے کے باوجود ہم  2017 کے 12 بلین 400 ملین ڈالر کے بیرونی قرضہ جات کو کم کر کے 9.5بلین ڈالر کے لگ بھگ لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی اور ملک کو ان پابندیوں کا سامنا ہوتا تو اسے اپنے پاوں پر کھڑا ہونا  تک دشوار ہو جاتا  لیکن ایران  ان پابندیوں کے مقابل ڈٹ گیا ہے اور ہم نے واشنگٹن انتظامیہ کی ہمارے خلاف نافذالعمل تمام پالیسیوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا