English   /   Kannada   /   Nawayathi

اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا ،فائنل میں ڈرامائی جیت پر انگلینڈ کپتان کا بیان

share with us

انگلینڈ:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا پل پل توازن بدلتا ہوا فائنل میچ اپنے سنسنی خیز عروج پر تھا جہاں کھیل سے زیادہ قسمت کا کھیل جاری تھا۔اور اس ڈوبنے ابھرنے کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ فاتح قرار پایا۔

اس میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن سے پوچھا گیا کہ آیا آئرش خوش قسمتی ان کے لیے جیت کی نوید لائی تو انھوں نے کہا کہ 'اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا۔'

مورگن نے بتایا کہ جب انھوں نے عادل رشید سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ 'یقیناً اللہ ہمارے ساتھ ہے۔'

اس کے ساتھ ہی انھوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے تنوع اور اس کی خوبصورتی کے سر اس جیت سہرا باندھتے ہوئے کہا کہ 'اس میں سبز رنگ کا عنصر بھی شامل ہے۔'

انھوں نے ٹیم کے تنوع کے بارے میں کہا: 'در اصل یہی ہماری ٹیم کا افتخار ہے، ہمارا مختلف پس منظر اور ہماری مختلف ثقافت ۔۔۔ ہمیں مشکل وقت میں ساتھ رکھتی ہے اور مزاح پیدا کرتی ہے۔'

ٹوئٹر پوسٹس @zainabsikander کے حساب سے: Eoin Morgan on having Allah with them and the beauty of diversity.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا