English   /   Kannada   /   Nawayathi

مخلوط حکومت کو ضرور بچالیا جائے گا :  کمارا سوامی کا جے ڈی ایس اراکین اسمبلی میں خطاب 

share with us

بنگلورو 15/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  پریسٹیج گلف ریسارٹ میں مقیم جے ڈی ایس کے اراکین ایچ ڈی کمارا سوامی نے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے یہ دلاسلہ دلایا کہ وہ بالکل پریشان ن ہوں۔ جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت کو بچالیا جائے گا۔ یہ مخلوط حکومت مضبوط ہے اور آپ کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لے تیار ہیں اور یہ کامیبابی ضرور ان کی ہی ہوگی۔ انہوں.نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جن وزراء نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے انہیں لبھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان حالات میں کسی کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ حکومت بچ جائے گی۔ جو اراکین اسمبلی ممبئی گئے ہوئے ہیں ان میں سے سات تا آٹھ اراکین اسمبلی کو بتایا گیا ہے، ان کے علاوہ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی منانے کی کوشش جاری ہے۔ آپ تمام اراکین اسمبلی متحد رہیں اور ہمت سے کام لیں۔ کبھی حالت میں اب ان کی کی حکومت کو نقصان پہنچنے والا نہیں ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا