:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

یہودی آباد کاروں کیلئے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکال دیاگیا،محکمہ اوقاف
مقبوضہ بیت المقدس:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج اور پولیس نے گذشتہ روزیہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں عبادت اور مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دینے کے لیے مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی نمازیوں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پرموجود فلسطینیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے انچار فراس الدس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں سے فلسطینی نمازیوں کو باہر نکال دیا۔ اس کے بعد یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ترجمان نے بتایا کہ 8یہودی طلباء سمیت 71 یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کار کئی گھنٹے مسجد اقصیٰ کے باب رحمت اور دوسرے مقامات پر گھومتے رہے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس نے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کررکھی تھی۔ یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور باب رحمت سے باہر نکالے گئے۔دوسری فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے جانے اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ فلسطینی نمازیوں نے قبلہ اول کے باہر جمع ہوکرصہیونی فوج اور آباد کاروں کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |