English   /   Kannada   /   Nawayathi

 نیویارک میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال،آگ لگنے سے فراہمی معطل ہوئی،امریکی حکام

share with us

نیویارک:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکہ جہاں اپنے آپ کو سپر پاور کہتا ہے اور دوسرے ملکوں میں مداخلت کرتا ہے اپنے ملک کے عوام کو بجلی کی فراہمی میں بے بس دکھائی دیتا ہے۔امریکی شہر نیویارک میں بڑے بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال ہوگئی، ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہر کے مرکزی علاقے مین ہٹن میں بجلی کا نظام غیر فعال ہونے سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا رہا۔ براڈ وے تھیٹرز کو اپنے پروگرام منسوخ کرنا پڑے۔سب وے سٹیشنز پر ٹرینیں بھی رکی رہیں اور ٹائم سکوئر پر لگے بل بورڈ بھی جلتے بجھتے رہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ مین ہول میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بجلی کا نظام معطل ہوا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا