English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کیساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں کمی

share with us

بیجنگ:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کم ہوکر 6.2 فیصد رہی جو کہ تین عشروں کی سست ترین شرح نمو ہے اور اس کی وجہ امریکا کیساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث اس کی مصنوعات کی عالمی طلب میں کمی ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 6.2 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی کے دوران 6.4 فیصد کی سطح پر رہی تھی، جی ڈی پی کی شرح پیداوار میں کمی کی وجہ چین امریکا تجارتی کشیدگی ہے جس کے باعث عالمی اقتصادی شرح نمو سست ہونے سے چینی مصنوعات کی طلب کم ہونا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف سال کے دوران حکومتی ہدف 6.0-6.5 کے دائرے میں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا