English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے  ہلاکتوں کی تعداد65ہوگئی

share with us

کھٹمنڈو:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)نیپال میں شدید بارشوں سے مختلف ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کے ساتھ ساتھ مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے، کم از کم تینتیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔نیپالی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشکل حالات سے دوچار افراد کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے پولیس کی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا