English   /   Kannada   /   Nawayathi

عازمین حج میں کسی وبائی مرض کی نشاندہی نہیں ہوئی، سعودی وزارت صحت 

share with us

مکہ مکرمہ:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی  وزارت صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ ملک میں پہنچنے والے عازمین حج میں اب تک کوئی وبائی مرض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کے مہلک مرض کا موجب بننے والے وائرس کی کوئی رپورٹ ملی ہے۔سعودی ٹی وی کے مطابق وزارت صحت کی طرف سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے تمام عازمین حج ہر طرح کے وبائی امراض اور متعدی بیماریوں سے محفوظ ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے اطمینان بخش معلومات ملی ہیں۔۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی صحت تمام چیزوں پر مقدم ہے اور اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے دیگر عالمی اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا