:اور ہر طرح کے
والد کا چیلنج: بیٹے نے 10,000 ین کا نوٹ جوڑنے میں 3 ہفت ... ویڈیو کانفرنس کے دوران اپنا چہرہ دیکھنا ذہنی تکان ... خرّاٹے مرد زیادہ لیتے ہیں یا خواتین؟ پڑھیے یہ رپو ... چین: موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، نظام ... ملائیشیا : دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ، ویڈیو ... تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ،عمارتی ... ون پلس صارفین کے لئے بری خبر ، یکم مئی سے اسٹورز می ... ایم پی :کمال مولی مسجد میں سروے کے دوران مسجد کی عم ...

لکھنو:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)رامپورسے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان اور سابق سی او سٹی آل حسن خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ اعظم خان اور سابق سی او سٹی کے خلاف کسانوں کو جھوٹے مقدموں میں پھنسا کر ان کی زمین زبردستی قبضہ کرنے کا الزام ہے ۔ کسانوں کی شکایت کی جانچ کرانے کے بعد محکمہ ریوینیو کے افسر منوج کمار نے رام پور کے تھانہ عظیم نگر میں دفعہ 342 ، 447 ، 506 اور 384 میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔
معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی ایم نے بتایا کہ 26 کسانوں نے ایک شکایت درج کرائی تھی ، جس میں ان کی زمین پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے کے خلاف ایس ڈی ایم سے کارروائی کی مانگ کی گئی تھی ۔ کسانوں کی شکایت کے بعد زمین کی جانچ کی گئی ۔ جانچ میں واضح ہوا کہ زمین تو انہیں کے نام ہے ، لیکن زمین کی لوکیشن جوہر یونیورسٹی کے اندر ہے ۔
جوہر یونیورسٹی میں چاروں طرف دیوار بناکر اس زمین کو اندر کر لیا گیا تھا ۔ ڈی ایم نے بتایا کہ کسانوں کا کہنا ہے کہ نہ تو وہ اپنی زمین پر جاسکتے ہیں اور نہ ہی کھیتی کرسکتے ہیں ۔ ان کی شکایت میں یہ بھی تھا کہ پہلے سی او رہ چکے آل حسن نے کسانوں پر کافی زیادتی کی تھی ۔ بہت سے کسانوں پر فرضی کیس لگا کر بند کیا گیا تھا ۔ ریٹائر ہونے کے بعد بھی آل حسن کسانوں کو اپنی زمین بیچنے کیلئے دھمکی دے رہے تھے ۔
انتظامیہ کی جانچ میں کسانوں کی زمین یونیورسٹی کے قبضے میں پائی گئی ہے ۔ یونیورسٹی کے چانسلر اعظم خان اور آل حسن کے خلاف لوگوں کا الزام تھا ۔ ان دونوں کے خلاف لوگوں نے حلف نامہ داخل کرکے الزام لگایا گیا ہے ، اس لئے انتظامیہ کی طرف سے ان کے خلاف زمین مافیا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |