English   /   Kannada   /   Nawayathi

اعظم خان کی مشکلات میں اضافہ ، کسانوں کی زمین پر قبضہ کے الزام میں مقدمہ درج

share with us

لکھنو:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)رامپورسے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان اور سابق سی او سٹی آل حسن خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ اعظم خان اور سابق سی او سٹی کے خلاف کسانوں کو جھوٹے مقدموں میں پھنسا کر ان کی زمین زبردستی قبضہ کرنے کا الزام ہے ۔ کسانوں کی شکایت کی جانچ کرانے کے بعد محکمہ ریوینیو کے افسر منوج کمار نے رام پور کے تھانہ عظیم نگر میں دفعہ 342 ، 447 ، 506 اور 384 میں مقدمہ درج کرایا ہے ۔

معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے ڈی ایم نے بتایا کہ 26 کسانوں نے ایک شکایت درج کرائی تھی ، جس میں ان کی زمین پر ناجائز طور پر قبضہ کرنے کے خلاف ایس ڈی ایم سے کارروائی کی مانگ کی گئی تھی ۔ کسانوں کی شکایت کے بعد زمین کی جانچ کی گئی ۔ جانچ میں واضح ہوا کہ زمین تو انہیں کے نام ہے ، لیکن زمین کی لوکیشن جوہر یونیورسٹی کے اندر ہے ۔

جوہر یونیورسٹی میں چاروں طرف دیوار بناکر اس زمین کو اندر کر لیا گیا تھا ۔ ڈی ایم نے بتایا کہ کسانوں کا کہنا ہے کہ نہ تو وہ اپنی زمین پر جاسکتے ہیں اور نہ ہی کھیتی کرسکتے ہیں ۔ ان کی شکایت میں یہ بھی تھا کہ پہلے سی او رہ چکے آل حسن نے کسانوں پر کافی زیادتی کی تھی ۔ بہت سے کسانوں پر فرضی کیس لگا کر بند کیا گیا تھا ۔ ریٹائر ہونے کے بعد بھی آل حسن کسانوں کو اپنی زمین بیچنے کیلئے دھمکی دے رہے تھے ۔

انتظامیہ کی جانچ میں کسانوں کی زمین یونیورسٹی کے قبضے میں پائی گئی ہے ۔ یونیورسٹی کے چانسلر اعظم خان اور آل حسن کے خلاف لوگوں کا الزام تھا ۔ ان دونوں کے خلاف لوگوں نے حلف نامہ داخل کرکے الزام لگایا گیا ہے ، اس لئے انتظامیہ کی طرف سے ان کے خلاف زمین مافیا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا