English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام پریشان ، لگاتار تیسرے روز بڑھی قیمتیں

share with us

نئی دہلی :15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہفتہ کے بعد سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ نے پیر کے روز پٹرول کی قیمتوں اضافہ کیا ہے۔ اس کی رو سے دہلی اور ممبئی میں پٹرول 13 پیسے فی لیٹر، کولکاتہ میں 17 پیسے جبکہ چنئی میں 14 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ وہیں، آج ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

بتا دیں کہ ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی روزانہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد ٹھیک صبح 6 بجے نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ یہ قیمتیں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں اور امریکی ڈالر کی قیمت سے طے ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی اس میں بین الاقوامی سطح پر پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق۔ دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 73.21 روپئے، 75.55 روپئے، 78.82 روپئے اور 76.03 روپئے فی لیٹر ہیں۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 66.24 روپئے، 68.31 روپئے، 69.43 روپئے اور 69.96 روپئے فی لیٹر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا