English   /   Kannada   /   Nawayathi

عین وقت پر روکی گئی چندریان ۲ کی لانچنگ ، تکنیکی خرابی کی بنا پر لیا گیا فیصلہ

share with us

آندھرا پردیش:15جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اِسرو کے دوسرے چاند مشن ’چندراین-2‘ کی لانچنگ عین موقع پر تکنیکی وجوہات کی بناد پر روک دی گئیں۔ چندراین-2 کو پیر کی صبح 2.51 بجے آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر سے لانچ کیا جانا تھا، لیکن لانچنگ سسٹم میں ایک تکنیکی دقت کے سبب اسے روک دیا گیا۔ لانچنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

چندراین-2 کو ملک کے سب سے طاقتور راکٹ جی ایس ایل وی-ایم کے 3 سے لانچ کیا جانا تھا۔ لیکن جی ایس ایل وی میں تکنیکی خرابی نے اس مشن کو ٹال دیا۔ چندراین-2 پہلے چاند مشن کی کامیابی کے 11 سال بعد 978 کروڑ روپے کی لاگت سے لانچ کیا جا رہا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا