English   /   Kannada   /   Nawayathi

کر ناٹک کی سیاسی صورتحال پر مارگریٹ الوا نے افسوس کا کیا اظہار 

share with us

بنگلورو 14/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) راجستھان کی سابق گورنراور کانگریس کی سینئر لیڈر مارگریٹ الوا نے کرناٹک کی سیاسی صورتحال کو شرمناک واقعات سے تعبیر کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔شہر میں بی پیاک کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں انہو ں نے کہا کہ آج سیاستداں ایسی حرکتیں کررہے ہیں جس سے ہر کسی کا سر شرم سے جھک رہا ہے۔ ایک سیاسی پارٹی کے امیدوار بن کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عوامی مفادات کو بھلاکر صرف اپنے ذاتی مفاد کے لیے دوسری سیاسی پارٹیوں میں شامل ہونے کا رواج عام ہوجانے سے ایماندار سیاستداروں کو شرمندہ ہونا پڑرہا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آج سیاستدان اپنی سیاسی پارٹیوں کے اصولوں کی کوئی قدر نہیں کررہے ہیں۔ جبکہ ایک زمانہ تک ملک کی سیاسی پارٹیوں میں رہ کر خدمت کرنے والے اپنی پارٹی کے اصولوں کی پابندی کیا کرتے تھے۔ ایک بار انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوبارہ انتخابات کے اخراجات کے لیے رقم جمع کرنے کی جانب سے زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں ان کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر بھی وہ بہت کم توجہ دیتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا