English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی جرائم کی پوچھ گچھ نہ ہونا تشویشناک ہے: یو این

share with us

نیویارک :14جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی توسیع پسندی پرصہیونی ریاست کا محاسبہ نہ ہونے سے فلسطینی اراضی غصب کرنے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کے مندوب مائیکل لینک نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کی روک تھام کے لیے تل ابیب کا محاسبہ ضروری ہے۔ اگر اسرائیل سے اس حوالے سے کوئی پوچھ تاچھ نہیں‌ کی جاتی تو اس کے نتیجے میں صہیونی ریاست مزید فلسطینی اراضی غصب کرنے کے ساتھ صہیونی ریاست میں فلسطینی علاقے ضم کرسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرعالمی برادری کی خاموشی کو باعث تشویش قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل ایک غاصب قوت کے طور پر جو کچھ کر رہی ہے اس سے فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

مائیکل لینک نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل انہیں عمان میں اسرائیلی حکام سے ملاقات پر مجبور کیا گیا تھا۔ وہ فلسطینی اراضی میں جانا چاہتے تھے مگر اسرائیلی حکام انہیں داخلے سے روک رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں‌نے فلسطینی اور اسرائیلی سول سوسائٹی، حکومتی نمائندوں اور اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی تھی اور ان کے سامنے فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پیش کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن ملک کو انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور مقبوضہ علاقوں کو غصب کرنا زیب نہیں دیتا۔

مائیکل لینک نے کہا کہ اسرائیل کا عالمی سطح پرمحاسبہ نہ ہونے سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی ماپالیوں‌ کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں‌نے کہا کہ اسرائیلی جرائم پر خاموشی صہیونی ریاست کو مزید فلسطینی علاقے غصب کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا