English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے سپریم کورٹ میں اپنا دوسرا حلف نامہ کیا داخل 

share with us

بنگلورو 14/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  کرناٹک اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے سپریم کورٹ میں 18صفحات پر مشتمل اپنا دوسرا حلف نامہ پیش کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ استعفیٰ دینے والے 8  اراکین اسمبلی کو ناہل قرار دئیے جانے کی عرضیاں موصول ہوئیں ہیں۔ا نہوں نے 11جولائی کو دوپہر 2 بجے پہلا حلف نامہ عدالت میں پیش کیا تھا۔ وقت کی قلت کی وجہ سے تمام تفصیلات پیش کرنا ممکن نہیں ہوا تھا۔ انہو ں نے کہا ہے کہ ناراض اراکین نے غلط نیت سے ان کے خلاف عدالت میں شکایت پیش کی ہے۔ ان کی شکایت میں کوئی معنی نہیں ہے۔ وہ لوگ 6 جولائی کو پیش اطلاع دئیے بغیر میرے دفتر آئے تھے اور استعفے نامے پیش کیے تھے۔ اس وقت میں دفتر میں بھی موجود نہیں۔ دفتر کے عملہ نے ان کے استعفے نامے وصول کرکے انہیں رسید بھی دی تھی۔ یہ بات گورنر کے علم میں بھی لائی گئی۔ 10جولائی کو دوبارہ 11اراکین نے اپنا استعفے پیش کیے۔ پوری کارروائی کی ویڈیو گرفی کراکے سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل کو بھیجی گئی ہے۔ 10جولائی کو کانگریس نے ان اراکین کے خلاف نااہل قرار دئیے جانے کی عرضی داخل کی ہے۔ پہلے ہی رمہیش جارکی ہولی اور مہیش کمٹلی کے خلاف نااہل قرار دئیے جانے کی عرضی پیش کی گئی ہے۔ اس کے بارے میں سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھا گیا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرنے والے 8اراکین کے خلاف بھی نااہل قرار دئیے جانے کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ اس تمام کا جائزہ لینے میں وقت لگے گا، اس لیے تاخیر ہوسکتی ہے۔ حلف نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اراکین اسمبلی حقائق چھپاکر عدالت کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، واضح رہے کہ 6جولائی کو 10اراکین نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے کہ اسپیکر جان بوجھ کر ان کے استعفے نامے قبول کرنے میں تاخیر کررہے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا