English   /   Kannada   /   Nawayathi

باغی اراکین اسمبلی کو منانے میں جٹے کانگریس جے ڈی ایس لیڈران

share with us

بنگلور:14جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں باغی اراکین اسمبلی کو منانے کے لیے جہاں ایک طرف حکمراں جماعت کانگریس -جنتا دل (ایس) اتحاد کے رہنما ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، وہیں حزب اختلاف بی جے پی کے رہنما بھی حکومت کو گرانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

کانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما سدارامیا، آبی وسائل کے وزیر ڈی کے شیو کمار اور پردیش کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راؤ پارٹی کے باغی رکن اسمبلی اور وزیر ایم ٹی بی ناگراج کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ناگراج نے پارٹی میں رہنے کا وعدہ کیا ہے ۔کانگریس رہنماؤں کی نگاہیں اب دو دیگر اہم باغی اراکین اسمبلی رام لِنگا ریڈی اور کے سدھاکر پر ٹکی ہوئی ہیں۔

کانگریس رہنمااب ان دونوں اراکین اسمبلی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

واضح ر ہے کہ ناگراج، ریڈی اور سدھاکر اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے والے 13 اراکین اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان میں کانگریس کے 10 اور جنتا دل (ایس) کے تین رکن اسمبلی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا