English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوٹیرس کا تمام ممالک سے خلیج میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کا مطالبہ

share with us

نیویارک:14جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خلیج کے علاقے میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائیں، اس بات کا اعلان گوٹیرس کے ترجمان فرحان حق نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے فرحان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل کا مطالبہ بالکل واضح ہے، انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ جہاز رانی کی آزادی کو ہر جگہ یقینی بنایا جائے جس میں آبنائے ہرمز بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گوٹیرس اس بات کی تصدیق چاہتے ہیں کہ تمام ممالک خلیج کے علاقے میں جارحیت کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گوٹیرس ایسے کسی بھی اقدامات سے گریز کے خواہاں ہیں جن سے مستقبل میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو،خلیج کے علاقے میں کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ امریکا کی جانب سے خلیج عربی میں بحری کمک کی دوسری کھیپ ارسال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ایران کی جانب سے ایک برطانوی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لینے کی ناکام کوشش کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس دوران ایرانی ذمے داران اپنے ایک تیل بردار جہاز کے حراست میں لیے جانے پر بہت جلد برطانیہ کے خلاف انتقامی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا