English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجستھان میں ہجوم نے مسلم کانسٹیبل کا بے رحمی سے پیٹ کر کیا قتل

share with us

راجسمند :14جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)راجستھان میں پھر ایک ہجومی تشدد کا دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک مسلم ہیڈ کانسٹبل کا بے رحمی سے پیٹ۔پیٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔

ریاست راجستھان کے ضلع راجسمند میں زمین تنازع سے متعلق معاملے میں 48 سالہ کانسٹبل عبدالغنی تفتیش کرنے کے لیے علاقے میں گئے ہوئے تھے۔ وہاں اس معاملے سے منسلک تمام ملزمین نے کانسٹبل پر حملہ کردیا اور ان کی پٹائی شروع کر دی اور اس دوران گاؤں والے تماشائی بنے رہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈنڈوں اور سلاخوں سے عبد الغنی کو بے دردی سے پیٹا گیا اور انہیں ادھمرا چھوڑ کر حملہ آور فرار ہوگئے ، جس کے بعد کچھ گائوں والوں نے انہیں اس حالت میں دیک پولس کو اطلاع دی ، پولس نے پہونچ کر انہیں اسپتال پہونچایا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی 

کانسٹبل کو زخمی حالت میں بھیم اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔اس معاملے میں پولیس محکمہ کے اعلی افسران کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ کانسٹبل کی پٹائی کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی راجندر سنگھ، سی آئی لابھو رام وشنوئی اور پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کر تفتیش کررہی ہے۔ ٹیم حملہ آوروں کی تلاش کررہی ہے۔

ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹبل عبدالغنی ولد عبدالعزیز جہازپور بھیلواڑ کے رہنے والے تھے۔ وہ فروری 1995 میں راجستھان پولیس سروسز سے منسلک ہوئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا