English   /   Kannada   /   Nawayathi

میں کسی بھی حال میں استعفیٰ نہیں دوں گا :  آر وی دیش پانڈے 

share with us

بنگلور 13/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  ریاستی وزیر ریونیو اور سینئر کانگریس لیڈر آر وی دیش پانڈے نے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے کہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوناچاہتے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے سوال کیا کہ وہ کیوں استعفیٰ دیں؟ وہ کسی بھی حال میں استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ودھان سودھا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ وزارتی عہدہ سے استعفیٰ کے پی سی سی صدر کو پیش کیا گیا ہے۔ وہ کوئی بھی فیصلہ لے سکتے ہیں اور وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ نامہ روانہ کرسکتے ہیں۔ مخلوط حکومت بچانے کے لیے کانگریس لیڈران کو ئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ناراض اراکین کو نااہل قراردینے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس نے اسپیکر کو شکایت پیش کی ہے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران اگر اراکین نے وھپ کے خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف انسداد پارٹی بدلی قانون کا اطلاق ہوگا اور ان کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ لیجس لیچر اجلاس کے وقت ہر پارٹی نے اپنے اراکین کو وھپ جاری کرتی ہے اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اسی طرح ہم نے بھی وھپ جاری کی ہے۔ 

بشکریہ راشٹریہ سہارا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا