English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

share with us


کمروں میں دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے  سے موت واقع ہوئی،محکمہ سول ڈیفنس


ریاض:13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی  دارالحکومت ریاض میں  ایک  اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ سول ڈیفنس کے محکمہ کے مطابق یہ واقعہ ریاض کے ایک علاقے میں پیش آیا جب رات کے وقت ایک تین منزلہ رہائشی عمارت کی دوسری منزل میں واقع اپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث اپارٹمنٹ میں موجود افراد کمروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے۔آگ کی شدت کے باعث بے پناہ دْھواں اکٹھا ہونے سے اپارٹمنٹ میں موجود پانچوں افراد دم گھْٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ یہ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ سول ڈیفنس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور طبی امداد کا عملہ موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ ان تمام افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی تک آتش زدگی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث یہ افسوس ناک واقعہ رْونما ہوا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا