English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی پہلی کھیپ موصول

share with us

انقرہ:13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) روس نے امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایس-400 دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ ترکی کے حوالے کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کو روس کے ایس-400 میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر اس معاہدے سے علیحدہ ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا اور خطرناک نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

روس کا کہنا ہے کہ ایس-400 میزائل سسٹم کی پہلی کھیپ انقرہ کے میورتد ایئر بیس پہنچادی ہے جب کہ معاہدے کے تحت آہستہ آہستہ باقی کھیپ بھی بھیج دی جائے گی، ترک وزارت دفاع کی جانب سے بھی میزائل کی پہلی کھیپ کی آمد کی تصدیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ترکی کو روس سے ایس-400 میزائل کی خریداری پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ترکی باز نہ آیا تو امریکا ترکی سے ایف-35 اسٹیلتھ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ منسوخ کردے گا، اس معاہدے کے تحت امریکا کو ترکی کے پائلٹس کو تربیت بھی دینا تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا