English   /   Kannada   /   Nawayathi

18 پالتو کتوں نے مالک کو بنائی اپنی خوراک ، ہڈیوں تک کو نہیں چھوڑا

share with us

ٹیکساس:13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں 3 ماہ سے لاپتہ شخص سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اُسے اپنے ہی پالے ہوئے 18 کتوں نےاپنی خوراک بنالیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے رہائشی 57 سالہ فریڈی میک 3 ماہ سے لاپتہ تھے تاہم اب پولیس کو ان کی باقیات چند ہڈیوں کی صورت میں ان ہی کے گھر سے مل گئی ہیں جہاں 18 مخلوط نسل کے کتے بھی موجود تھے۔

فرانزک ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ باقیات فریڈی کی ہیں اور انہیں کسی اور نے نہیں بلکہ انہی کے پالے ہوئے خطرناک کتوں نے اپنی خوراک بنایا تھا۔ مختلف نسلوں کی بریڈنگ کے ذریعے حاصل یہ کتے غیر معمولی قد کاٹھ کے مالک اور نہایت خطرناک تھے۔

ماہرین اس بات پر بھی تعجب کا اظہار کیا ہے کہ درندے بھی ایک انسان کو اس طرح مکمل طور پر نہیں کھا جاتے کہ بال اور کپڑے تک نہ چھوڑیں۔ ایسا پہلی بار دیکھا ہے اور یہ بہت ہولناک ہے جس کی وجہ کتوں کی نسل کی بریڈنگ ہے۔

ہمسائیوں کو کہنا ہے کہ فریڈی مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار تھے، اکثر انہیں کوئی نہ کوئی تکلیف رہتی تھی اور وہ نفسیاتی الجھنوں کا بھی شکار تھے۔ ممکن ہے وہ پہلے بیماری کے باعث مر گئے ہوں اور بعد میں جانوروں نے انہیں اپنی خوراک بنایا ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا