English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں پرتشدد واقعے میں امریکی فوجی ہلاک

share with us

کابل:13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں پرتشدد واقعے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیٹو نے امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی تاہم واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ علاقے اور کیسے مارا گیا۔ کسی عسکری تنظیم نے بھی اس فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

رواں سال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی طالبان کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2018 میں افغانستان میں مختلف حملوں میں 12 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

ایک طرف تو امریکا اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، دوسری طرف حالیہ عرصے میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

رواں ہفتے منگل کو ایک انٹرویو میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں 4 میں سے تین نکات پر اتفاق ہوگیا جن میں جنگ بندی، بین الافغان مذاکرات، افغانستان سے امریکی اتحادی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کی امریکا اور اتحادیوں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا