English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں سیاسی پارٹیوں نے سبھی اراکین کو ریسارٹ میں کیا منتقل

share with us

بنگلور:13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ریاست کرناٹک میں جاری بحران کے درمیان کانگریس جے ڈی ایس اتحاد اور اپوزیشن بی جے پی نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو ہوٹلوں اور ریزارٹس منتقل کردیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں جاری بحران کے درمیان کانگریس جے ڈی ایس اتحاد اور اپوزیشن بی جے پی نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو ہوٹلوں اور ریزارٹس منتقل کردیا ہے۔

کانگریس اور بی جے پی نے جمعہ کے دن ہونے والے اسمبلی اجلاس کے سلسلہ میں یہ قدم اٹھایا۔ کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کو تاج وشوا پتر ، جے ڈی ایس اراکین اسمبلی کو پرسٹیج گولف شرائن کلب منتقل کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے 82 اراکین اسمبلی رامدا ریسورٹ ، ہنو ہلی ، یلا ہنکا میں تین دن تک قیام کریں گے۔

جمعرات کے دن کانگریس اور جے ڈی ایس کے باغی اراکین اسمبلی سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسپیکر سے ملاقات کے لیے بنگلورو آئے تھے تا کہ اسپیکر کے آر رمیش کمار سے ملاقات کی جاسکے اور انہیں استعفے پیش کئے جاسکیں لیکن رات میں واپس ممبئی چلے گئے۔

پچھلے کچھ دنوں سے کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے باغی اراکین ممبئی میں واقع صوفی ٹیل ہوٹل میں مقیم ہیں جن سے بات چیت کے لیے کانگریس رہنما ڈی کے شیوا کمار ممبئی گئے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے۔

اس تمام سیاسی بحران کے لیے کانگریس ، بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے اور کانگریس کا کہنا ہے کہ اس بحران کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے اور وہ کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرنا چاہتی ہے جبکہ بی جے پی نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا