English   /   Kannada   /   Nawayathi

آبادی پر کنٹرول کرنے کا بل راجیہ سبھا میں پیش ،جانیں کیا ہے بل

share with us

نئی دہلی :13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے پرچارک اور بی جے پی کے حمایت یافتہ رکن پارلیمان راکیش سنہا نے راجیہ سبھا میں 'دی پاپولیشن ریگولیشن بل، 2019' پیش کیا۔
رکن پارلیمان راکیش سنہا نے پرائیوٹ ممبر کے طور پر جمعے کے روز راجیہ سبھا میں 'دی پاپولیشن ریگولیشن بل، 2019' پیش کیا۔

اس بل میں 'ٹو چائلڈس نارمس' یعنی ایک خاندان میں صرف دو بچے رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر دو بچے سے زیادہ رکھے گئے تو انھیں ایم پی، ایم ایل اے سمیت تمام مقامی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

اس بل میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے بھی عہد لیا جانا چاہیے کہ وہ خواہ مرد ہو یا عورت دو سے زائد بچے پیدا نہ کریں۔

'اگر سرکاری ملازمین دو سے زائد بچے پیدا کریں تو انھیں ملازمت سے برطرف کر دیا جانا چاہیے۔'

بھارتی نشریاتی ادارے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے راکیش سنہا نے کہا کہ اس پرائیوٹ ممبر بل کے ذریعے کسی مذہب، ذات یا برادری کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد لوگوں اور انسانی و قدرتی ذرائع کے مابین توازن پیدا کرنا ہے۔

اس سے قبل مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بڑھتی آبادی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے وہ سماجی تقسیم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس پر گری راج سنگھ نے قانون بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا