English   /   Kannada   /   Nawayathi

افسوسناک :غریبی کی ماری ماں نے ۸ سالہ معصوم کا گلادبا کر کیا قتل

share with us

قنوج :13جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش میں ضلع قنوج کے چھبرامئو علاقے میں مالی تنگی کی وجہ سے دودھ کا انتظام نہ ہو پانے سے ایک ماں نے اپنے ہی معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کے سامنے بیٹھی رہی۔

پولیس کے مطابق چھبرامو کوتوالی علاقے کے محلہ برتيا میں رہنے والا شاہد عرف شالو کچھ روز قبل روزگار کے  لئے ممبئی چلا گیا تھا۔ اس کی بیوی رخسار تین بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔ وہاں موجود لوگوں کے مطابق رخسار کا آٹھ مہینے کا بیٹا تین دن سے بھوکا تھا اور وہ معصوم کے لئے دودھ کا انتظام نہیں کر پا رہی تھی۔

پوری رات دودھ کی جگہ پانی پلانے کی کوشش کرنے والی رخسار نے جب دودھ کا انتظام نہ ہو پایا تو اس نے اپنے معصوم بچے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا