English   /   Kannada   /   Nawayathi

کڈونا کٹے ڈیم میں لاپتہ لڑکے کی لاش شرالی پل کے قریب سے بازیافت

share with us

بھٹکل 12۔جولائی 2019 (فکر وخبر نیوز ) گذشتہ کل کڈونا کٹے ڈیم میں تیراکی کے دوران لاپتہ ہونے والے ابراھیم عابدہ ابن فیصل عابدہ کی لاش شرالی پل کے قریب شراوتی ندی سے بازیافت کر لی گئی ہے۔
فکر وخبر کے مطابق بدھ کے روز شام پانچ بجے کے قریب چند لڑکے تیراکی کے لیے کڈونا کٹے ڈیم پہنچے تھے ۔ اس دوران تیز بہاو کی زد میں آنے سے ابراہیم عابدہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی اسی وقت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کڈونا کٹے ڈیم پہنچے اور تلاشی مہم شروع کردی تھی۔ اندھیرا چھانے تک تلاشی مہم جاری رکھی گئی لیکن لڑکے کا کوئی پتہ نہیں چل پایا تھا۔ دوسرے روز بڑی تعداد میں لوگوں خصوصا نوجوانوں نے تلاشی مہم میں حصہ لیا ۔ اسی طرح دونوں راتوں میں بھی تلاشی مہم جاری تھی ۔ شراوتی ندی کے بحیرہ عرب سے ملنے کی وجہ سے تینگن گنڈی بندر گاہ کے قریب بھی نوجوان نظر رکھے ہوئے تھے۔ 
لاش ملتے ضروری کارروائی کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کی گئی جہاں آخری دیدار کے لیے ایک جم غفیر جمع ہوگیا۔ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران نے آگے بڑھ کر ضروری کارروائی مکمل کرنے میں  اپنا مکمل تعاون پیش کیا اور اس کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔
نماز جنازہ آج شام ساڑھے  پانچ بجے جامع مسجد بھٹکل میں اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ 
ادارہ فکر وخبر بھٹکل دعا گو کہ اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین۔
واضح رہے کہ مذکورہ لڑکا عمرہ کی ادائیگی کے بعد دو روز قبل ہی بھٹکل پہنچا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا