English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :  تیراکی کے دوران ندی میں لاپتہ نوجوان کی تلاش دوسرے روز بھی جاری 

share with us

بھٹکل 11/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز)  یہاں کڈونا کٹے ڈیم میں تیراکی کے دوران ندی میں بہہ جانے والے لڑکے کی تلاش آج دوسرے روز بھی جاری رہی۔ نوجوانوں نے آج پورا دن ابراہیم عابدہ کی تلاش کرتے ہوئے گذارا۔آج صبح سے ہی بڑی تعداد میں لوگ کڈونا کٹے ڈیم کے پاس پہنچے اورتلاشی مہم میں شریک نوجوانوں کی ہمت افزائی کی۔ٹیوپ اور دیگر چیزوں کی مدد سے نوجوانوں نے آج دن بھر کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ شراوتی ندی میں بھی تلاشی مہم جاری رہی۔ شرالی اور جامعہ آباد کے عقبی علاقہ میں بہنے والی اسی ندی سے پاس سے گذررہی سڑک پر آج معمول سے زیادہ گاڑیاں نظر آئیں اور سب کی نظریں ندی ہی کی جانب تھی۔ بحیرہئ عرب سے ملنے والی اس ندی میں بھی کچھ چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ سے بھی تلاش شروع کی گئی لیکن سورج غروب ہونے تک بھی لاپتہ لڑکے کے متعلق کوئی جانکاری موصول نہیں ہوئی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے لڑکا کہیں دور نکل گیا ہوگا۔ لگاتار تیسرے روز جاری بارش نے ڈیم میں بہاؤ معمول سے زیادہ ہے اور تلاشی مہم میں دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا