English   /   Kannada   /   Nawayathi

کمارا سوامی کا استعفی سے انکار، بحران سے نکلنے کا یقین

share with us

بنگلور:11جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفی دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایسی صورت پیدا نہیں ہوئی ہے کہ انھیں عہدہ چھوڑنا پڑے۔
کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی یقین ظاہر کی کہ اتحادی حکومت ارکان اسمبلی کے باغی ہونے سے پیدا ہونے والے بحران پر جلد قابو پا لے گی۔

مسٹر کمارسوامی نے کرناٹک میں کمارا کرپا گیسٹ ہاؤس میں اتحادی حکومت کی اہم اتحادی کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی حکومت پر فوری طورپر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ یقین بھی ظاہر کیا کہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے والے سبھی 16 ارکان اسمبلی اپنا استعفی واپس لے لیں گے اور حکومت کو حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سن 2009 میں بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ییدورپا جب وزیراعلی تھے تو 18ارکان اسمبلی کے باغی ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی نہیں دیا تھا۔

اس دوران سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرناٹک کے 10ارکان اسمبلی کو اسمبلی اسپیکر رمیش کمار کے سامنے شام چھ بجے تج پیش ہونے کا حکم دیا۔معاملے کی اگلی سماعت جمعہ کو ہوگی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے اسمبلی اسپیکر سے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے بعد ہی اس بارے میں فیصلہ کرنے کو بھی کہا ہے۔

باغی ارکان اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کرنے کے لیے طیارہ سے ممبئی سے بینگلورو جانے کا امکان ہے۔ ارکان اسمبلی نے اپنی عرضی میں الزام لگایا کہ اسپیکر نے ان سے ایک ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کرناٹک کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو سبھی باغی ارکان اسمبلی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔

بینچ نے اسمبلی کے اسپیکر سے سپریم کورٹ کو جمعے روز سماعت کے دوران اس معاملے میں پیش رفت سے مطلع کرانے کی بھی اپیل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا