English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین کا حزب اللہ کے ارکارن پارلیمنٹ پرامریکی پابندیوں کا خیرمقدم

share with us


 وقت آگیا ہے دہشت گرد وں کو ان کے اصل نام سے پکا را جا ئے،بحرینی وزارت خارجہ کا ردعمل 


منامہ:11جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست بحرین نے امریکی وزارت خزانہ کہ طرف سے حزب اللہ کے دو ارکان پارلیمنٹ سمیت 3 اہم لیڈروں کو بلیک لسٹ کیے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی طرف سے حزب اللہ کے دو ارکان پارلیمنٹ سمیت تین رہ نماؤں کو بلیک لسٹ کرنا اورا نہیں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا مثبت پیش رفت ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خالد بن احمدآل خلیفہ نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے۔ دہشت گرد مافیا اپنے لیڈروں کو سیاسی بازو کے لیے منتخب کرتے ہیں ………….
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا