English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجنور: مدرسہ میں پولس کی چھاپہ مارکارروائی ، ہتھیار برآمد ہونے کا الزام ،علاقہ میں سنسنی

share with us

بجنور:11جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)اترپردیش کے بجنورسے ایک بڑی خبرسامنےآئی ہے، جہاں پولیس نےمدرسہ میں چھاپہ ماری کی ہے۔ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ چھاپہ ماری کے بعد پولیس نے مدرسے سے غیر قانونی ہتھیاراورزندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ وہیں اس حادثہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مدرسہ کےانچارج سمیت 6 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر کے آگےکی کارروائی شروع کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق معاملہ بجنورکے شیرکوٹ علاقہ میں واقع مدرسہ دارالعلوم حمیدیہ کا ہے۔ اس مدرسہ میں گزشتہ کئی سالوں سے تعلیم کا نظم کیا جارہا ہے۔ اس میں تقریباً 25 بچے پڑھتے ہیں۔ اسی درمیان جمعرات کوالزام عائد کیا گیا ہےکہ مدرسے میں ہتھیاررکھے ہوئے یں۔ اس کے بعد پولیس نےفوراً موقع پرپہنچ کرمدرسہ میں چھاپہ ماری کی۔  چھاپہ ماری کے دوران  6 طمنچے اورکئی زندہ کارتوس برآمد کرنے کا پولس دعوی کر رہی ہے 

اطلاعات کے مطابق پولیس نے وہاں سے مدرسہ کے انچارج محمد ساجد سمیت 6 لوگوں کو گرفتارکرلیا۔ فی الحال گرفتارسبھی لوگوں سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے معاملہ درج کرکےآگے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا