English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوا کانگریس کا جھٹکا: ۱۰ اراکین بی جے پی میں شامل

share with us

پنجی :11جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں جاری سیاسی ڈرامہ کے درمیان کانگریس کو ایک اور بڑ اجھٹکالگا ہے ، گوا میں جمعرات کی رات ایک بڑے سیاسی واقعہ میں کانگریس کے 15 میں سے 10 اراکین اسمبلی پارٹی سے الگ ہو کر بی جے پی میں شامل ہو گئےہیں 

گوا کے وزیر اعلی پرمود ساونت نے پوروورم واقع اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں کو بتایا کہ حزب اختلاف کے رہنما چندركانت كاولیكر کی قیادت میں کانگریس قانون ساز اسمبلی دو تہائی رکن بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کانگریس ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے سے اسمبلی میں پارٹی ممبران اسمبلی کی تعداد اب 27 ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ كاولیكر کے علاوہ کانگریس کے نو دیگر ممبران اسمبلی نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا