English   /   Kannada   /   Nawayathi

سپریم کورٹ کی سینئر وکیل کے گھر سی بی آئی کا چھاپہ، حقوق انسانی کارکن نے بدلے کی کارروائی قراردی

share with us

نئی دہلی :11جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ اور ان کے شوہر وکیل آنند گروور کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن اندو آنند کے گھر اور ٹھکانوں پر سی بی آئی کی ٹیم چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ اس سے قبل اندرا جے سنگھ کے این جی او پر ایف سی آر اے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کی گئی تھی۔ اس معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فنڈ کے غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔

خبروں کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم اندرا جے سنگھ کے نظام الدین واقع گھر پر چھاپہ مار رہی ہے۔ حقوق انسانی کارکن تیستا سیتلواڈ کے مطابق یہ چھاپہ ماری اندرا جے سنگھ کے ممبئی واقع ٹھکانے پر بھی کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کی صبح تقریباً 8.15 بجے سی بی آئی کی ٹیم نے اندرا جے سنگھ اور ان کے شوہر وکیل آنند گروور کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری شروع کی تھی۔ تیستا کے مطابق انھوں نے دونوں جگہوں پر اپنے وکیل بھیج دئیے ہیں اور وہ چھاپوں سے متعلق قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تیستا سیلتواڈ نے سی بی آئی کے ذریعہ کی گئی اس چھاپہ ماری کی سخت مذمت کی ہے۔ انھوں نے اس کارروائی کو مرکزی حکومت کے ذریعہ کی گئی بدلے کی کارروائی بتایا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ کی سینئر وکیل کافی پہلے سے مرکزی حکومت کے نشانے پر تھیں۔ وہ تبھی مرکز کے نشانے پر آ گئی تھیں جب انھوں نے جج لویا معاملہ میں پھر سے جانچ کے لیے سپریم کورٹ میں داخل عرضی کے حق میں بحث کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ جج لویا معاملے میں اقتدار سے جڑے کئی لوگوں پر شک کی سوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اگر جج لویا معاملے کی جانچ شروع ہونے سے اقتدار سے جڑے کچھ لوگوں پر خطرہ تھا۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے جج لویا کی موت معاملہ کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو رَد کر دیا تھا۔ جج لویا کیس کے علاوہ سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کئی معاملوں میں گجرات حکومت کے خلاف محاذ کھول چکی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا