English   /   Kannada   /   Nawayathi

پوٹن سے براہ راست بات چیت کرنے پر تیار ہوں، یوکرائنی صدر

share with us


 کریمیا کے تنازعہ پر مذکرات میں ٹرمپ، ماکروں، ٹریزا مے اور میرکل بھی شریک ہوں،گفتگو


کیف:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)یوکرائن کے صدر وولودومیر زیلینسکی نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں زیلینسکی نے کہا کہ وہ روس کے جزیرہ نما کریمیا سے الحاق اور مشرقی یوکرائن کے تنازعے پر پوٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے پر تیار ہیں۔ ان کے بقول وہ چاہتے ہیں کہ بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ہونے والے مذکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فرانسیسی سربراہ مملکت ایمانویل ماکروں، برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اور جرمن چانسلر میرکل بھی شریک ہوں۔ کریملن کی جانب سے اس بات چیت میں امریکا کو شامل کرنے کی تجویز پر محتاط رد عمل سامنے آیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا