English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی نے شام میں اپنے زمینی دستے بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی

share with us

برلن:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)جرمنی اپنے زمینی دستے شام نہیں بھیجے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائیاں پہلے سے طے کیے گئے منصوبے کے مطابق ہی جاری رہیں گی۔ ان کے بقول داعش کے خلاف اتحاد میں جرمن فوجی فضائی نگرانی اور جہازوں کو تیل مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ عراقی دستوں کو تربیت دینے جیسے کام انجام دے رہے ہیں۔ اس منصوبے میں جرمنی کے زمینی دستوں کا کوئی ذکر نہیں۔ امریکا نے ابھی جمعے کو اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جرمنی شام میں اپنے زمینی دستے بھیجے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا