English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانیوالے ہزاروں افراد واپس بھیج دیا گیا

share with us

مکہ:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)گورنریٹ مکہ مکرمہ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے پر سپیشل حج ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے 76 ہزار افراد کو چیک پوسٹوں سے لوٹا دیا۔گورنریٹ مکہ کی جانب سے پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم امسال پابندی کا نفاذ کچھ پہلے کر دیا گیا تھا۔ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر سپیشل حج ٹاسک فورس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو متعین کیا جاتا ہے تاکہ وہ پابندی پر عمل کراسکیں۔گورنریٹ اور وزارت حج کی جانب سے حج سیزن کے دوران دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مملکت کے دیگر شہروں میں مقیم افراد کے مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ قانون کے مطابق صرف وہ افراد ہی حج سیزن کے دوران جس کا آغاز 25 شوال سے ہو تا ہے اور 13 ذوالحجہ تک جاری رہتا ہے کے دوران مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکتے ہیں جن کے اقامہ مکہ مکرمہ کی جوازات سے جاری ہوئے ہیں جو اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ وہ افراد مکہ مکرمہ کے رہائشی ہیں 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا