English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ویژن 2030 ,الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت 3 لاکھ سے زائد مکانات کو بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ

share with us

مکہ:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت سعودی ویژن 2030ء  کے مطابق شمسی توانائی کا منصوبہ بھی روبہ عمل لایا جائے گا۔سعودی میڈیا کے مطابق اس پراجیکٹ سے مکہ مکرمہ ریجن میں 3لاکھ 40ہزار مکانات کو بجلی فراہم ہو گی۔ الفیصلیہ پروجیکٹ ماحول دوست توانائی فراہم کرے گا۔زائرین کی تعداداور مقامی آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث بجلی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ الفیصلیہ شمسی توانائی پروجیکٹ سے یہ طلب پوری ہو گی۔ سعودی وزارت توانائی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تعاون سے الفیصلیہ شمسی توانائی پروجیکٹ نافذ کرے گی اس سے 2600 میگا واٹ بجلی تیار ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا