English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی نسل کو شاہ فیصل کے کارناموں سے آگاہ کرانے کے لئے بنائی جائے گی فلم :شہزادہ ترکی الفیصل

share with us

ریاض:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سینما گھروں میں ستمبر کے دوران عالمی فلم ’بورن اے کنگ“ کی نمائش ہوگی۔ ’بورن اے کنگ‘ 1919 میں شاہ فیصل کے دورہ برطانیہ پر مبنی ہے۔فلم میں شاہ فیصل کی زندگی کے اہم پہلوؤں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ریاض میں ’بورن اے کنگ‘ کی نمائش پر کنگ فیصل سینٹر برائے اسلامی ریسرچ و سٹڈیز کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے خوشی کا اظہار کیا اور فلم پروڈیوسر اور اس میں کام کرنے والے عملے کا شکریہ ادا کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ’مدت سے خواہش تھی کہ کوئی ایسا فنی کام کیا جائے جو شاہ فیصل جیسے بڑے قائد کے لائق ہو۔ ’بورن اے کنگ‘ نئی نسل کو شاہ فیصل کے کارناموں سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا