English   /   Kannada   /   Nawayathi

زائرین حرم کے لئے سعودی عرب کا اہم قدم ، حج و عمرہ ائیرپورٹ قائم کرنے کا فیصلہ

share with us


مکہ:09جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے حج و عمرہ ایئرپورٹ قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے الفیصلیہ پروجیکٹ کے تحت حج و عمرہ ایئرپورٹ کیلئے زمین مختص کر دی۔ اس ایئر پورٹ کو فی الحال صرف حج اور عمرے کی پروازوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ نیا ایئرپورٹ محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔ یہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ماتحت ہوگا۔ گورنر مکہ مکرمہ نے بتایا کہ حج و عمرہ ایئرپورٹ سے زائرین حرم کو غیرمعمولی سہولتیں ملیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا