English   /   Kannada   /   Nawayathi

جدہ: نجی اداروں سے 10لاکھ غیر مْلکیوں کو فارغ کر دیا گیا

share with us

سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 6.6 فیصد تک ہو گئی 


جدہ:08جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی مملکت میں نجی کمپنیوں اور اداروں سے10 لاکھ غیر مْلکیوں کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا ہے یا وہ خود ہی ملازمتوں سے استعفیٰ دے کر وطن واپس جا چکے ہیں۔ فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے 2018ء  کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سعودی عرب میں 2018ء  کے دوران نجی اداروں میں مجموعی افرادی قوت 85.9 لاکھ تھی۔ان میں 17 لاکھ سعودی خواتین و حضرات تھے۔ جن میں سے اب تک 10 لاکھ غیر مْلکی نجی اداروں کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔ ان کی جگہ زیادہ تر نوکریوں پر سعودی افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں۔ جس کے بعد سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 6.6 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ تاہم سعودی نوجوان اس بیان کردہ شرح کو درست تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ حکومت کی جانب سے بے روزگاری کی شرح غلط بتائی گئی ہی۔اصل شرح 6.6 فیصد سے زیادہ ہے۔ سعودائزیشن کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سب حقیقی نہیں ہے۔ ایک سعودی خاتون نے کہا کہ اْس سمیت 142 سعودیوں کو اکٹھے ہی ملازمت سے نکال دیا گیا۔ ان حکومتی دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں کہ لاکھوں غیر مْلکیوں کے مْلک سے چلے جانے کے بعد اْن کی جگہ زیادہ سے زیادہ سعودیوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا