English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی سفیر کی پریس کانفرنس ،حج ۲۰۱۹ کی تیاریوں کی فراہم کی تفصیلات

share with us

جدہ :07جولائی2019(فکروخبر/پریس ریلیز)ہندوستانی سفیر نے  حج 2019 کی تیاریوں کی بابت تفصیلات فراہم کرنے کے لئے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا  ، ہندوستانی سفیر ڈاکڑ اوصاف سعید نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے ہندوستان کے لئے 200،000 لاکھ حاجیوں کا کوٹہ دیا جس میں 140،000 حج کمیٹی کے ذریعہ ائینگے اور 60،000 پرایویٹ ٹور اپریٹر کے ذریعہ ائینگے۔

1۔ 4 جولائی 2019  کو ہندوستان کا صدر مقام دہلی سے پہلی اڑان  419 حاجیوں کو لے مدینہ منورہ پہنچی  انکے استقبال کے لئے ہندوستانی سفیر ڈاکڑ اوصاف سعید اور کونسل جنرل محمد نور رحمان شیخ اور حج کونسل جناب وائ صابر ائیرپورٹ پر حاجیوں کا اتقبال کیا۔

2۔ پہلی بار مدینہ میں حاجیوں کے لئے بلڈنگ اور کمرے ہندوستان سے نکلنے سے پہلے ہی کمرے انکے نام سے دیا گیا اور انہیں اطلاع بھی دی گئی ہے۔ جوحاجی مدینہ پہنچنے والے ہیں۔مکہ میں یہ رواج کئی سال سے چلا آ رہا ہے۔ اور مزید کہا کہ حج کمیٹی کے ذریعہ انے والوں کے سامان پربلڈنگ نمبراورروم کی جانکاری بھی لکھی گئی جس سے حاجی کو بہت اسانی ہوگی

3۔مدینہ میں ایک ہیڈ افس اور 3 اسکی شاخیں اور ایک 10 بیڈ کی ڈسپنسری بھی ہے اور 3 شاخوں میں میں ڈسپنسری رکھی گئی ہیں جہاں پر حاجیوں کی بلڈنگ ہے۔ یہ ڈسپنسری 24 گھنٹے حاجیوں کی خدمت کے لئے مہیا ہونگی۔

4۔ 140،000 حاجیوں میں 63،000 ہزار حاجی پہلے مدینہ جائیںگے جولائی 21تاریخ تک۔ اسکے بعد انے والے حاجی 77،000 حاجی مکہ ائینگے 20 جولائی سے  5 اگسٹ تک

5۔جو جاجی ہندوستان سے سیدھے مکہ ائے ہوئے تھ وہ حج کے بعد 19 اگسٹ کو مدینہ کے لئے نکلینگے اور8 دن کے قیام کےبعد مدینہ سے ہی واپسی ہوگی۔

6۔ مکہ میں ایک مین افس اور اسکی 16 شاخیں ہیں تین ہسپتال جسمیں 40 /30/10 بیڈ ہیں اور 16 شاخوں ڈسپنسری بھی موجود ہے 24 گھنٹے حاجیوں کی خدمت کے لئیے  ہندوستان سے 625 خادم حجاج ائے ہیں جس میں ڈاکٹر، نرسس، فارمیسیٹ بھی ہیں۔ 101 خواتین لیڈی افیسرس بھی ہیں  جس میں 36 ڈاکٹر اور 49 پیرا میڈیکل ہیں۔

7۔ امسال بناء محرم کے 2332 خواتین حج پر ائینگی جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے انکی خدمت کے لئے الگ سے ایک برانچ افیس اور  ڈسپنسری کا اہتمام کیا گیا ہے۔

8۔ پچھلے سال کی طرح امسال بھی حاجیوں کو رہائش سے حرم اور مکہ سے مدینہ انے جانے کے لئے2018 موڈیل کے ہائ ٹیک بسسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

9۔ حاجیوں کو مزید سہولت کے لئے جدہ کونسلیٹ کی جانب سے  انڈین حاجی انفارمیشن سیسٹم ایپ تیار کیا گیا ہے جس میں حاجی اپنے تاثرات اورشکایت بھی درج کرسکتے ہیں۔

 

10۔  حاجیوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر ہے 8002477786/  واٹس اپ نمبر 00966543891418/  00966-12-5458000 / 00966-12-5496000

 

11۔ ان لائن او پی ڈی کی سہولت پچھلے سال مہیا کی گئ تھی ای مسیحا کے نام سے

(Medical Assistance system for Indian Hajis Abroad)

 e MASIHA

 

مزید ڈاکڑ اوصاف سعید امباسیڈر نے اطلاع دی کہ مدینہ میں عمرہ کے لئے آئے ہوئے 82 حاجی ٹور اپریٹر کے دھوکا دینے سے پھنسے ہوئے ہیں ۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ عمرہ یا حج کا پیکیچ لیتے وقت احتیاط برتیں اورکم داموں پر ملنے والے پیکیچ کا جائزہ لیں اور رجسٹرڈ ٹور اپریٹر سے ہی رابطہ کریں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا