English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان کے زیرصدارت کابینہ اجلاس،فلسطینی مہاجرین کے حقِ واپسی کی حمایت

share with us


فلسطینیوں اور ان کے لواحقین کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا حق کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے،بیان


ریاض:03جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے فلسطینی مہاجرین کے حقِ واپسی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مادرِ وطن میں واپسی کے حق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارتی کونسل کا اجلاس جدہ میں واقع سلامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہوا۔اس میں سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی نصب العین کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔بیان کے مطابق وزارتی کونسل نے اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے لیے ورک ایجنسی (اْنروا) کی گذشتہ ہفتے نیویارک میں منعقدہ سالانہ کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا جائزہ لیا گیا۔وزارتی کونسل نے کہا کہ فلسطینیوں اور ان کے لواحقین کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا حق کسی شک وشبہ سے بالاتر ہے اور یہ وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوجاتا کیونکہ اس انسانی، اخلاقی، قانونی اور سیاسی حق کی بین الاقوامی قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا