English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: نیوم کے ہوائی اڈے پر آج سے پروازوں کی آمدورفت کا آغاز

share with us

 نیوم:30جون2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے جدید تعمیر ہونے والے صنعتی شہر نیوم بے کے ہوائی اڈے پر آج اتوار سے تجارتی پروازوں کی آمد کا آغاز ہورہا ہے۔یہ خطے میں پہلا ہوائی اڈا ہے جہاں ففتھ جنریشن (5 جی) وائرلیس نیٹ ورک سروس استعمال کی جائے گی۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے گذشتہ ہفتے 30 جون سے نیوم بے کا ہوائی اڈا کھولنے کا اعلان کیا تھا اور پہلی تجارتی پرواز کی آمد کی اطلاع دی تھی۔اس نے کہا تھا کہ یہ 5 جی وائرلیس نیٹ ورک سے آراستہ ہوگا۔سعودی وزارتِ مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم سی آئی ٹی) نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ”جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم تیزی سے مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں“۔بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ تنظیم (ایاٹا) کے ہاں اس ہوائی اڈے کی رجسٹریشن پہلے ہی ہوچکی ہے اور اس کی علامت ”NUM“ہے۔نیوم بے کے ہوائی اڈے کے افتتاح کے ساتھ ہی یہاں سرمایہ کاروں اور نیوم منصوبے کیملازمین کی پروازوں کی باقاعدہ آمد ورفت شروع ہو جائے گی۔مصر کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کی گورنری تبوک میں نیوم کا شہراور اقتصادی زون تعمیر کیا جارہا ہے۔اس کثیر قومی شہر کا رقبہ 10230 مربع میل ہوگا۔اس منصوبے کا اکتوبر 2017ء میں اعلان کیا گیا تھا اور تب ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ نیوم میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل جدید صنعتی کارخانے لگائے جائیں گے۔اس کا مقصد سعودی مملکت کو صنعت اور ٹیکنالوجی کا ایک عالمی مرکز بنانا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا