English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ۔ امریکہ تعلقات انتہائی اچھی سطح پر ہیں، پرنس محمد بن سلمان

share with us

اوساکا:29جون2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   اور سعودی علی عہد پرنس محمد بن سلمان کے درمیان  جاپان میں جی۔ 20 سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر ملاقات میں ایران، امریکہ۔سعودی عرب تعاون اور پیٹرول کی عالمی منڈی کے معاملات  زیر غور آئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگان گڈلے نے  اس ملاقات کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کیا ۔

دونوں  سربراہان کے درمیان  فائدہ مند مذاکرات سر انجام پانے کی وضاحت کرنے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ" مذاکرات میں  مشرقِ وسطی اور تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کو ضمانت میں لیے جانے میں سعودی عرب کے کلیدی کردار ، ایران  کے خطرات ، امریکہ اور سعودی عرب  کے درمیان بڑھنے والی تجارت  اور سرمایہ کاری،  علاوہ ازیں انسانی حقوق کے معاملات کی اہمیت پر بات چیت ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملاقات سے پیشتر وہاں پر موجود اخباری نمائندوں  کو  مختصر بیان دینے والے ان دونوں سربراہان  نے دو طرفہ طور پر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا حوالہ دیا  ہے۔

امریکی پریس میں شائع خبروں میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکہ سے وسیع پیمانے پر مصنوعات خریدنے والا ایک ملک ہے۔

ٹرمپ نے سعودی صحافی  جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

ولی عہد  محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ان کے ملک کے باہمی تعلقات ایک انتہائی اچھی سطح پر استوار ہیں ا ور یہ ان کے لیے باعث ِ مسرت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا