English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی پائپ لائن پر حملہ عراقی سرزمین سے ہوا تھا،امریکی دعویٰ  

share with us


تیل پائپ لائن پر مئی 2019 میں حملہ کیا گیا تھا، عراقی حکومت  کا سخت تحفظات کا اظہار ، ثبوت و شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ 


واشنگٹن۔:29جون2019(فکروخبر/ذرائع سعودی عرب نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان  کی تیل پائپ لائن پر حملے کے لیے عراقی سرزمین استعمال ہوئی تھیجبکہ عراق سے اڑائے گئے ڈرون طیاروں کے ذریعے تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انکشافات امریکی حکام نے سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر ہونے والے حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیے ہیں۔ سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر مئی 2019 میں حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی حکام کی تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ پر عراق کی حکومت نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں ثبوت و شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام کی تفتیشی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیل پائپ لائن پر حملوں کے لیے جنوبی عراق سے ڈرون طیارے اڑائے گئے تھے۔رپورٹ میں اخبار کے مطابق الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی تیل پائپ لائن کو نشانہ بنانے میں عراق کے پڑوسی ملک ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کا دخل ہے۔تیل پائپ لائن پرمئی میں ہونے والے حملوں کے باعث دو دن تک تیل کی سپلائی متاثر رہی تھی۔ڈرون طیاروں کا حملہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ینبع بندرگاہ کے قریب شرقاً غرباً بچھائی گئی پائپ لائن پر کیا گیا تھا۔ تیل پائپ لائن سے روزانہ 50 لاکھ بیرل تیل منتقل ہوتا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا