English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری فوج کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کا حملہ، 11 جنگجو ہلاک

share with us

قاہرہ :26جون2019(فکروخبر/ذرائع)مصری فوج نے سینا کے علاقے میں مسلح عسکریت پسندوں کے حملے ناکام بنادیئے،جھڑپوں میں تین سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مصری فوج نے شمالی سیناءمیں العریش شہر میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پردہشت گردوں کے تین حملے ناکام بنا دئیے اس دوران جھڑپوں میں 11جنگجواورتین سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے، جبکہ 7 کو گرفتار کرلیا گیا،کارروائی کے بعد بعض شدت پسند بھاگ گئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز علی الصبح دہشت گردوں نے ایک ساتھ تین مقامات پر واقع چیک پوسٹوں پرحملے کیے جنہیں مصری فوج نے پسپا کردیا۔

مقامی قبائلی ذریعے نے بتایا کہ العریش کے وسط میں مسلح عسکریت پسندوں نے تین مقامات سدالوادی، المعہد اور پرانے پارکنگ اسٹینڈ پر واقع چیک پوسٹوں کو حملوں کا نشانہ بنایا تاہم فوج نے عسکریت پسندوں کے حملے ناکام بنا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں کا کہنا تھا کہ بااثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ العریش میں دہشت گردوں کے حملے میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے اور15 زخمی ہوئے ۔

یاد رہے کہ رواں برس مئی  میں دہشت گردوں نے مصر کے شہر جیزہ میں تاریخی سیاحتی مقام اہرامِ مصر کے نزدیک سیاحوں کی بس کو بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث سترہ سیاح شدید زخمی ہوگئے تھے۔

خیال  رہے کہ اہرامِ مصر کے نزدیک گذشتہ سال دسمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین ویت نامی سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا