English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی محکمہ دفاع نے حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

share with us

ریاض:26جون2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے محکمہ دفاع کےحکام نے سرحدی علاقےخمیس مشیط کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔خبر  کے مطابق، سعودی محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں ایرانی  نواز  حوثیوں کا ایک مسلح ڈرون طیارہ مار گرایا تاہم، اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ ح

حالیہ ایام میں ایرانی  نواز  حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا