English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور اور اس کے مضافات میں گایوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس نے دو افراد کو کیا گرفتار 

share with us

اڈپی 24/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  گذشتہ کئی دنوں سے کنداپور، بیندور اور ان کے مضافاتی علاقوں میں مویشی چوری ہونے کی خبریں آرہی تھیں اور پولیس تھانہ میں شکایت کرنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں تھی۔ آج پولیس کو اس سلسلہ میں کامیابی ملی ہے اور انہو ں نے تین گائیں چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت دھرمیش اور عبدالرحیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس اسسٹنٹ کمشنر کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی پولیس ٹیم جس کی قیادت ہیبری اسٹیشن ہاؤس افسر مہابلا شیٹی کررہے تھے آٹھ افراد کو گرفتاری کے لیے جال بچھادیا تھاجن میں چھ سے فرار ہوگئے اور دو کو پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی۔ چوری شدہ گایوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی پک اپ لاری بھی پولیس نے ضبط کرلی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ گائیں ہیبری کے قریب مقیم گوپال نائک کی ملکیت میں آتی ہیں جس کا تعلق غریب خاندان سے ہے اور ان کا دودھ دوہ کر ان کے گھر کا گذر بسر ہوا کرتا تھا۔ 
مقامی لوگوں کا گمان ہے کہ بعض مقامی لوگ ان وارداتوں میں ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چور آسانی کے ساتھ گایوں کے شیڈ میں جاکر چوری کرلیتے ہیں جوکہ بغیر معلومات والے شخص کے لیے آسان نہیں ہے۔ گایوں کی چوری کی وارداتوں کے پیشِ نظر پولیس نے رات میں گشت بڑھادیا تھا۔ کسی پر شک ہونے پر پولیس نے مقامی لوگوں سے اطلاع دینے کی درخواست کی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا