:اور ہر طرح کے
فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ... کرناٹک حکومت نے مسلمانوں کو او بی سی زمرے میں کیا ... رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے ... ساحلی کرناٹک : اگلے چار دنوں میں گرمی بڑھنے کے امک ... ای وی ایم وی وی پیٹ معاملہ : سپریم کورٹ الیکشن کمیش ... 200 دنوں میں اسرائیل قتل و غارت کے علاوہ غزہ میں کوئ ... کمال مولا مسجد کمپلیکس میں سروے ختم ...

اڈپی 24/ جون 2019(فکروخبر نیوز) گذشتہ کئی دنوں سے کنداپور، بیندور اور ان کے مضافاتی علاقوں میں مویشی چوری ہونے کی خبریں آرہی تھیں اور پولیس تھانہ میں شکایت کرنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں تھی۔ آج پولیس کو اس سلسلہ میں کامیابی ملی ہے اور انہو ں نے تین گائیں چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت دھرمیش اور عبدالرحیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس اسسٹنٹ کمشنر کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی پولیس ٹیم جس کی قیادت ہیبری اسٹیشن ہاؤس افسر مہابلا شیٹی کررہے تھے آٹھ افراد کو گرفتاری کے لیے جال بچھادیا تھاجن میں چھ سے فرار ہوگئے اور دو کو پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی۔ چوری شدہ گایوں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی پک اپ لاری بھی پولیس نے ضبط کرلی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ گائیں ہیبری کے قریب مقیم گوپال نائک کی ملکیت میں آتی ہیں جس کا تعلق غریب خاندان سے ہے اور ان کا دودھ دوہ کر ان کے گھر کا گذر بسر ہوا کرتا تھا۔
مقامی لوگوں کا گمان ہے کہ بعض مقامی لوگ ان وارداتوں میں ملوث ہونے کے امکانات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چور آسانی کے ساتھ گایوں کے شیڈ میں جاکر چوری کرلیتے ہیں جوکہ بغیر معلومات والے شخص کے لیے آسان نہیں ہے۔ گایوں کی چوری کی وارداتوں کے پیشِ نظر پولیس نے رات میں گشت بڑھادیا تھا۔ کسی پر شک ہونے پر پولیس نے مقامی لوگوں سے اطلاع دینے کی درخواست کی ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |