English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپتال قائم کرنا میرا نہیں ریاستی حکومت کا کام ہے :  اترکنڑا میں سوپر اسپیشالیٹی اسپتال کے قیام کے معاملہ پر ایم پی کا غیر ذمہ دارانہ بیان 

share with us

کاروار 24/ جون 2019(فکروخبر نیوز) اترا کنڑا ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کے لیے اقدامات کیے جانے کے معاملہ میں گھرے یہاں کے ایم پی آننت کمار ہیگڈے نے اپنے بیان سے عوام کی رہی سہی امیدوں پر بھی پانی پھیردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال قائم کرنا میری ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ریاستی حکومت کا کام ہے۔ یاد رہے کہ سوشیل میڈیا پر اترکنڑا ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کے قیام کے لیے ایک مہم شروع کردی گئی تھی جس سے بہت کم وقت میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جڑگئے اور اس سلسلہ میں اقدامات کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ بعض افراد نے ایم پی آننت کمار کو بھی اس اسپتال کے قیام میں آگے آنے کا مشورہ دیا تھا جس پر انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر انہیں بلاک بھی کردیاتھا جس سے عوام میں شدید ناراضگی پیدا ہوگئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاستی حکومت اس سلسلہ میں پیش رفت کرتی ہے تو مرکزی حکومت کی جانب سے ضروری امداد دی جائے گی۔ اخباری نمائندں کی جانب سے جب دوبارہ اسپتال کے قیام کے سلسلہ میں سوالات کیے گئے تو انہوں نے سوال پوچھنے والوں کو ہی اسپتال قائم کرنا کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ اس اسپتال کے قیام کے معاملہ میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محکمہ صحت سے معلومات حاصل کرنے کی بات کہی تھی۔ ضلع میں ایمرجنسی کی سہولیات مہیا نہ ہونے کی وجہ سے سڑک حادثات میں زخمی ہونے والوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے پر کئی زخمی افراد موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ضلع بھر میں سال گذشتہ حادثات کی وجہ سے 373لوگ ہلاک اور 2,600افراد زخمی ہوگئے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا